وزیراعظم کی صوبیدار (ر) شیر محمد مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

جمعہ 25 مارچ 2016 14:37

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء)وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجیدنے کوارڈینیٹر چوہدری ریاست تبسم اور چوہدری لیاقت خالق آباد والوں کے چچا صوبیدار(ر) شیرمحمدمرحوم کے گھرجاکرفاتحہ خوانی کی اور سوگواران سے دلی تعزیت کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمشیر حکومت شوکت راجہ ،ڈپٹی کمشنرچوہدری امجداقبال، ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم، اسسٹنٹ کمشنرراجہ قیصراورنگزیب سمیت انتظامیہ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے کوارڈینیٹرچوہدری ریاست تبسم اور چوہدری لیاقت سے ان کے چچاکی وفات پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کوزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔