ورلڈ ٹی 20 میں آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
میاں محمد ندیم جمعہ 25 مارچ 2016 14:20
موہالی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مارچ۔2016ء) ورلڈ ٹی 20 میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، انڈیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف گروپ میچ ہارنے کے بعد پاکستان سخت مشکل کا شکار ہے۔ آخری گروپ میچ میں ہارنے سے پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات ختم ہو جائیں گے۔
(جاری ہے)
آج کے میچ میں کامیابی کی صورت میں قومی کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کی راہ آسان ہوجائے گی ، دوسری صورت میں قومی کرکٹ ٹیم اگر میچ میں شکست سے دوچار ہوئی تو اس کا ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوجائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کو میگا ایونٹ کے دوران میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بنگلہ دیش کیخلاف واحد کامیابی حاصل کرکے قومی ٹیم کے دو پوائنٹس ہیں۔ گروپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے ، انڈیا 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، پاکستان 2 پوائنٹس کیساتھ تیسرے اور آسٹریلیا 2 پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے ، بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں تین میچ کھیلے ہیں جس میں اسے تمام میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اس کا کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔مزید اہم خبریں
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.