کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے دائر کردہ درخواست کی بحالی بارے استدعا مسترد

جمعہ 25 مارچ 2016 13:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے دائر کردہ درخواست کی بحالی بارے وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفر اللہ کی استدعا مسترد کردی ہے اور کہا ہے کہ آپ کی درخواست زائد المعیاد ہے اور اس کو کافی دن گزر چکے ہیں لہذا 97دن تاخیر سے دائر درخواست کی سماعت نہیں کرسکتے یہ حکم جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جمعہ کے روز جاری کیا بیرسٹر ظفر اللہ نے عدالت سے استدعا کی انہوں نے درخواست دی تھی جو عدم پیروی پر خارج ہوگئی تھی اس کو بحال کیاجائے عدالت نے کہا کہ وہ درخواست ہم بحال نہیں کرسکتے آپ نئی درخواست دائر کریں بعد ازاں عدالت نے درخواست بحالی بارے استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست خارج کردی

متعلقہ عنوان :