لاہور،قتل کے مجرم کے 22سال بعد ڈیتھ وارنٹ جاری،29مارچ کو پھانسی دی جائے گی

جمعہ 25 مارچ 2016 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گجانہ نے قتل کے مجرم غلام مصطفی کے 22سال بعد ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے، مجرم کو 29مارچ کو ساہیوال میں صبح 6بجے پھانسی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

مجرم غلام مصطفی ٰاوکاڑہ کا رہنے والا ہے اور 1992 میں گلشن اقبال لاہور میں رہائش پذیر تھا، اس نے اپنے مخالف فریق پرویز کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا جس کے بعد تھانہ گلشن اقبال پویس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،بعد میں 1993ئمیں اس کا چالان سپیشل جج جسٹس ریٹائرڈ گلباز خان کی عدالت میں پیش ہوا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت کا حکم سنایا، مجرم نے اعلی عدالتوں میں اپیلیں کی جو خارج ہوگئیں،مجرم کی درخواست پر اسے کوٹ لکھپت جیل سے ساہیوال جیل منتقل کردیا گیا جہاں اس کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے لیکن مقتول کے ورثا سے صلح کی بات ہونے کی وجہ سے سزائے موت روک دی گئی اس طرح مجرم کی پھانسی قانونی پیچیدگی کی وجہ سے رکتی رہی،اب ورثا کی طرف سے معافی دینے سے انکار پر 22سال بعد سیشن جج نے دوبارہ مجرم کے 29مارچ کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے ساہیوال جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو بھجوادیئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :