بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے صحافی کو تھپڑ رسید کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 مارچ 2016 12:58

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2016ء) : ہولی کے موقع پر بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے ایک صحافی کا چہرہ اپنے تھپڑ سے لال کر دیا۔ سنی لیون سے نیشنل ٹی وی سے آئے ایک رپورٹر نے کاریڈور ہی میں انٹر ویو کرنا شروع کر دیا۔ جس پر سنی لیون نے برہم ہوتے ہوئے صحافی سے سوال دہرانے کا کہا۔

(جاری ہے)

صحافی نے سنی لیون سے سوال کیا کہ پہلے آپ غیر اخلاقی ویڈیوز میں کام کرتی تھیں جبکہ اب آپ ایک فلمسٹار ہیں تو فلمسٹار بننے کے بعد آپ 'رات کے پروگرامز' کے لیے کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟ جس پر سنی لیون کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے تمام ہوٹل اسٹاف تفریح کے لیے آئے افراد کے سامنے ہی ایک لمحہ کی تاخیر کیے بغیر صحافی کے گال پر ایک زوردار تھپڑ رسید کیا اور اپنے کمرے میں واپس چلی گئیں۔

سنی لیون کے شوہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنی لیون نے سوال پوچھنے والے صحافی کو تھپڑ مار کر ایک مناسب جواب دیا ہے لہٰذا ہم پولیس کو کوئی شکایت درج نہیں کروائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریب کے منتظمین کالج کے طلبا ہیں اور ہم ان کا کیرئیر تباہ نہیں کرنا چاہتے لیکن اس واقعہ کے بعد سنی آئندہ گجرات آنے سے قبل ہزار بار سوچیں گی۔

متعلقہ عنوان :