برسلز حملوں کے الزام میں 6افراد گرفتار
دہشت گرد پیرس طرز کے حملے اور نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے،حکام
جمعہ 25 مارچ 2016 12:48
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء) بیلجیم پولیس نے برسلز حملوں کے الزام میں چھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پیرس طرز کے حملے اور نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔فرانس میں بھی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
برسلزمیں 3مقامات پرچھاپوں کے دوران 6افرادکو گرفتارکیاگیاہے، برسلزکے ائرپورٹ اورمیٹرواسٹیشن کونشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے بارے میں اب بیلجیم حکام نے دعویٰ کیاہے کہ وہ پیرس طرز کے حملے کرنا چاہتے تھے اورملک کے نیوکلیئر پلانٹس بھی ان کاہدف تھا لیکن صالح عبدالسلام کی گرفتاری کے بعد انہوں نے ارادہ بدل کرفوری کارروائی کردی۔
امریکی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ برسلز حملوں کے دونوں خودکش بمبار بھائی ابراہیم ا اور خالد البکروای کا نام امریکا کے انسدادِ دہشت گردی کی فہرست میں شامل تھا۔چارماہ پہلے دہشت گردی کانشانہ بنائے گئے پیرس میں بھی ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کاکہناہیکہ فلیٹ سے گرفتار شخص کا تعلق دہشت گردوں سے ہے جو پیرس میں نئے حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔ یورپ کے عوام حیرت زدہ ہیں کہ آخر ایک کے بعد دوسرا شہر کیوں دہشت گردوں کا نشانہ بن رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.