ملیالم اداکار جیشو راگھون 35 سال کی عمر میں‌انتقال کر گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 مارچ 2016 12:47

ملیالم اداکار جیشو راگھون 35 سال کی عمر میں‌انتقال کر گئے

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2016ء): ملیالم اداکار جیشو راگھون 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق جیشو راگھون آج صبح ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال کر گئے۔ جیشو کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ آج صبح ساڑھے 8 امریتا اسپتال میں طویل علاج کے بعد انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

جیشو کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے لیکن دو سال قبل انہوں نے باقاعدہ علاج کے بعد کینسر جیسی بیماری سے چھٹکارا تو پایا ہی لیکن دو سال بعد یہی بیماری ان کی موت کی وجہ بن گئی۔ جیشو ملیالم کے معروف اداکار راگھون کے صاحبزادے تھے۔ انہوں نے معروف فلم نمل سمیت دیگر 4 ملیالم فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔