عوام کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، عاقب اللہ خان

جمعہ 25 مارچ 2016 12:36

پشاور۔25 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء )رکن قومی اسمبلی عاقب اللہ خان نے کہا ہے کہعوام کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس حوالے سے عوام کو مایوس نہیں کیا جائے گا، ٹوپی صوابی کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کے روز یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہاکہ بحیثیت رکن قومی اسمبلی ان پر علاقے کے عوام نے اپنے غیر متز لزل اعتماد کا اظہار کرکے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا۔

(جاری ہے)

عاقب اللہ خان نے کہا کہ اس وقت ٹوپی صوابی میں جتنے ترقیاتی فنڈز استعمال ہو رہے ہیں یہ سب صوبائی حکومت کے ہیں ۔عاقب اللہ خان نے کہا کہ تحصیل ٹوپی میں سولر لائیٹس، ٹیوب ویلوں اور نئی سڑکوں سمیت بیک وقت کئی بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے باعث بعض منصوبوں کے افتتاح میں قدرے تاخیر ہوئی ہے اور جلد ہی ان منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام نے جس بھاری اکثریت سے ان پر دوبار اپنے اعتماد کا اظہار کیا، اس اعتماد کوکسی صورت بھی ٹھیس نہیں پہنچائی جائے گی بلکہ ان بھاری ووٹوں کی وجہ سے ان پر بھی بھاری ذمہ د اریاں عائد ہوتی ہیں۔