صوبیدار (ر)سردار محمد حیات خان علالت کے باعث انتقال کر گئے

جمعہ 25 مارچ 2016 12:34

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) آزاد کشمیر ضلع باغ اور تحصیل دھیرکوٹ کے سنگم پر واقعہ علاقہ چناٹ میں صوبیدار (ر)سردار محمد حیات خان علالت کے باعث انتقال کر گئے-مرحوم علاقے کی ایک ہردلعزیز شخصیت تھے‘ سردار محمد حیات خان کو پاک فوج میں نمایاں کردار ادا کرنے پر انہیں ”ٹکے تھری“ کے ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے-مرحوم کافی عرصہ سے بیمار تھے-وہ ایم ایچ میں بھی زیر علاج رہے-گزشتہ شب طبعیت زیادہ بگڑنے پر وہ جہان فانی سے چل بسے- مرحوم کو نماز جمعہ کے بعد آبائی گاؤں چناٹ میں سپرد خاک کر دیاگیا-نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی-

متعلقہ عنوان :