غضنفر حسین چاند میاں کی والدہ کا چہلم جعفر طیار میں ہوگا

جمعہ 25 مارچ 2016 12:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) معروف قومی و ملی شخصیت غضنفر حسین چاند میاں کی والدہ کے چہلم کے سلسلے میں قرآن خوانی اور مجلس عزاء اتوار27مارچ کو سہہ پہر 3بجے امام بارگاہ سلمان فارسی ٹرسٹ سروے نمبر 417جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں ہوگی جس میں سوز خوانی منظر حسنین آف خیر پور ،سلام ریحان اعظمی ،ارتضی جونپوری اور ظلء رضاء جبکہ مجلس سے علامہ ظہیر الحسن آفاقی خطاب کرینگے ،مجلس میں قومی و ملی شخصیات شریک ہونگی۔

متعلقہ عنوان :