پولیس نے سرکس میں آگ لگنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے2افراد کو گرفتار کر لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 25 مارچ 2016 12:32

پولیس نے سرکس میں آگ لگنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے2افراد کو گرفتار ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مارچ۔2016ء) لاہورپولیس نے سرکس میں آگ لگنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے2افراد کو گرفتار کر لیاہے۔پولیس کے مطابق یہ مقدمہ ہلاک ہونے والے ایک نوجوان رمضان کے بھائی طاہر کی مدعیت میں درج کیا گیا،جس کے بعد 2افراد ارشد اور سرکس منیجر طاہر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔مینار پاکستان کے قریب سرکس میں گزشہ رات آتشزدگی کے دوران کرنٹ لگنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے،جاں بحق ہونےوالے افرادکی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی گئی ہیں،تینوں کاتعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے تھا۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ لاہور کے تھانہ ٹبی سٹی کی حدود میں لگی سرکس کے خیموں میں اچانک آگ لگی ، آگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابو پایا جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو قبضہ میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا گیا جبکہ آگ لگنے کے وجہ تلاش کرنا شروع کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق سرکس کی انتظامیہ واقعہ کے بعد فرارہو گئی تھی اور موقعہ پر موجود تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا جبکہ پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :