کراچی ‘محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتایوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

جمعہ 25 مارچ 2016 12:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) کراچی میں محکمہ اینٹی کرپشن حکومت سندھ نے گرفتایوں کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں۔2015 سے فعال ہونے والی اینٹی کرپشن اب تک 170سے زائد ملزمان گرفتار کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

چھاپوں اور گرفتاریوں سے متعلق حاصل شدہ دستاویزات کے مطابق کراچی میں گزشتہ تین ماہ میں اینٹی کرپشن نے مختلف محکموں کے دفاتر پر 35چھاپے مارے جبکہ رواں سال مختلف محکموں کے افسران کے خلاف 50 سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی داخلی صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ یہاں سب سے زیادہ،یعنی 13 چھاپے مارے گئے۔دیگر محکموں کے خلاف تین ماہ میں 302 انکوائریز کی گئی ہیں۔ 2016 میں کرپشن کے الزام میں 55 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔جن میں سے 3 کو سزا سنائی گئی۔ 2015 کی بات کی جائے تو اب تک مختلف دفاتر میں 170 چھاپے مارے گئے ہیں جبکہ مختلف دفاتر کے خلاف 1308 انکوائریز بھی کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :