نئی دہلی : 15 افراد نے ایک ڈاکٹرکو تشدد کر کے قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 مارچ 2016 12:27

نئی دہلی : 15 افراد نے ایک ڈاکٹرکو تشدد کر کے قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2016ء) : بھارت میں عدم برداشت کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارتی انتہا پسندوں نے بھی لوگوں کو جینا حرام کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں بھارت میں عدم برداشت کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 15 افراد نے ایک ڈاکٹر پر حملہ کر کے اس پر تشدد کیا اور قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ پولیس نے واقعہ کے بعد 8 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن سے تفتیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :