پاکستان میں تمام قومیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، ملک طہماش خان

جمعہ 25 مارچ 2016 12:12

پشاور۔25 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ملک طہماش خان نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صرف خدمت خلق ہے،پاکستان ہم سب کا ملک ہے جس میں تمام قومیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر نصیب چندکی جانب سے ایسٹر کے موقع پر خواتین میں تحائف کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

ملک طہماش خان نے کہا کہ اقلیتی برادری کی تقریب میں شرکت کر کے نہایت خوشی ہوئی اور آئندہ بھی دعوت ملی تو ضرور شریک ہوں گا۔ایسٹر کی اس تقریب کا اہتمام مدگار سوسائٹی کے تعاون سے کیا گیا تھا۔اس مو قع پر اقلیتو ں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔تقریب کے آخر میں ملک طہماش خان اور اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر نصیب چندکی جانب سے ایسٹر کے موقع پر عیسائی برادری کی خواتین میں تحائف تقسیم کیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :