عراقی فورسزکی موصل پر قبضے کے لیے پیش قدمی‘ داعش کے زیر قبضہ دیہات میں کارروائی کا آغاز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 25 مارچ 2016 12:11

عراقی فورسزکی موصل پر قبضے کے لیے پیش قدمی‘ داعش کے زیر قبضہ دیہات ..

بغداد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مارچ۔2016ء) کرد پیش مرگہ جنگجووں کی معاونت سے عراقی فورسز نے جنوب مشرقی شہر موصل میں داعش کے زیر قبضہ دیہات میں کارروائی کا آغاز کیا ہے۔پیش مرگہ کے جنرل حسین نورالدین نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ امریکہ کی تربیت یافتہ پندرہویں ڈویڑن کی دو بریگیڈز سے تعلق رکھنے والی فورسز جنگ میں حصہ لے رہی ہیں۔

اس کارروائی میں کئی سنی قبائل کے ارکان بھی شریک ہیں جو بعض پیش مرگہ کمانڈرز کے بقول روایتی طور پر سنی علاقوں پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔حسین نورالدین نے کہا کہ وہ اس علاقے کو خالی کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ یہ اہم ہے۔اس علاقے میں موصل سے مشرق میں کرکوک جانے والی ایک شاہراہ گزرتی ہے اور دریائے دجلہ کا قیارہ پل بھی وہیں واقع ہے۔

(جاری ہے)

اس کارروائی کا آغاز مخمور سے کیا گیا جہاں امریکہ کا ایک فوجی حال ہی میں داعش کے راکٹ حملے میں ہلاک ہوا تھا۔ حالیہ ہفتوں میں عراقی فورسز اس علاقے میں جمع ہو رہی تھیں کیونکہ مخمور موصل میں متوقع جنگ کا ایک اہم نقطہ آغاز ہے۔موصل کے شمال مشرق میں موجود جنرل حسین نے کہا کہ پیش مرگہ معاون کی حیثیت سے وہاں موجود ہیں۔اطلاعات کے مطابق اتحادی افواج بھی ان دیہاتوں میں بمباری کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :