صدر براک اوباما ارجنٹائن کا دورہ مکمل کر کے امریکا واپس روانہ ہو گئے

جمعہ 25 مارچ 2016 12:10

بیونس آئرس۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) امریکا کے صدر باراک اوباما ارجنٹائن کا اپنا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے جمعہ کو وطن واپس روانہ ہو گئے،ذرائع کے مطابق وہ دن کے وسط میں اپنی اہلیہ ،دو بیٹیوں اور اپنی ساس کے ہمراہ بیونس آئرس کے ائر پورٹ سے اپنے صدارتی طیارے ائر فورس ون پر امریکا کے لئے روانہ ہوئے۔اوباما کیوبا سے ارجنٹائن پہنچے تھے ۔

متعلقہ عنوان :