متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف کی ماسکو میں روسی صدر،امریکی وزیر خارجہ سے ملاقاتیں
جمعہ 25 مارچ 2016 11:57
ریاض ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف نے ماسکو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور روسی دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اماراتی ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نہیان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت دیگر عالمی اور علاقائی مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے ماسکو دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کی۔ امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جان کیری اور الشیخ محمد بن زاید کے درمیان ہونے والی بات چیت میں متحدہ عرب امارات اور امریکا کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرنے پراتفاق کیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
-
تائیوان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،عمارتیں لرز گئیں
-
سعودی عرب میں بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کا امکان
-
مودی نے مسلم دشمنی کی حد پار کردی، بھارتی مسلمانوں کو گٴْھس بیٹھیے قرار دیدیا
-
امریکا کا اسرائیلی فوجی یونٹ پرپابندی کا فیصلہ
-
مودی دور میں کرپشن اورغیر مساوی تقسیم میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ،دی گارڈین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.