یونسکو کا شام کے تاریخی شہر پالمیرا کو داعش سے آزاد کرانے کا خیرمقدم

جمعہ 25 مارچ 2016 11:57

پیرس ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) اقوام متحدہ کے ادارے یونسکو نے شام کے تاریخی شہر پالمیرا کو داعش سے آزاد کرانے کا خیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ادارے یونسکو کی سربراہ ارینیا بوکووا نے داعش کے دہشت گردوں سے شام کے تاریخی شہر پالمیرا کا کنٹرول واپس لینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اسے خوش آئند قراد دیا ہے۔ ارینیا بوکووا کا کہنا ہے کہ پالمیرا شہر کو تاریخی حیثیت حاصل ہے اور یہ اقوام متحدہ کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :