دریائے چناب میں کٹاﺅکے باعث ملتان کی کئی بستیاںزیر آب آگئیں‘ سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی گندم اور گنے کی تیار فصلیں تباہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 25 مارچ 2016 11:49

دریائے چناب میں کٹاﺅکے باعث ملتان کی کئی بستیاںزیر آب آگئیں‘ سینکڑوں ..

ملتان (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مارچ۔2016ء) دریائے چناب میں کٹاﺅکے باعث ملتان کی کئی بستیاںزیر آب آگئی ہیں اور سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی گندم اور گنے سمیت کئی تیار فصلیں بھی تباہ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ملتان میں دریائے چناب کا کٹاﺅ تیزی سے جاری ہے، جس سے دریائی علاقہ میں آباد 4 سے زائد بستیاں پانی کی نذر ہو چکی ہیں جبکہ آم کے باغات کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے اور گندم کی کھڑی فصل تباہ ہو گئی ہے۔دریائی کٹاﺅ کے باعث بیٹ کے علاقوں میں رہنے والے افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے محکمہ انہار کو ہدایات جاری کرتے ہوئے فوری بند بنانے کا حکم دیا ہے تا کہ دریائی کٹاﺅکو روکا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :