دوست کا پاسپورٹ استعمال کرنے والے پاکستانی شخص کو 6 ماہ قید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 مارچ 2016 11:46

دوست کا پاسپورٹ استعمال کرنے والے پاکستانی شخص کو 6 ماہ قید

متحدہ عرب امارات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2016ء): دوست کا پاسپورٹ استعمال کر کے متحدہ عرب امارات سے جانے کی کوشش کرنے والے پاکستانی شخص کو 6 ماہ قیداور جُرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کی فوجداری عدالت نے مذکورہ شخص کو دھوکہ دہی کے جُرم میں 3 ہزار درہم جُرمانہ بھی عائد کر دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق سزا مکمل ہوتے ہی مذکورہ شخص کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستانی شخص اپنے دوست کا پاسپورٹ تھامے دبئی ائیر پورٹ داخل ہوا جہاں ڈیوٹی پر موجود ایک آفیسر کو شک ہوا کہ پاسپورٹ پر لگی تصویر پاسپورٹ پکڑانے والے شخص کی نہیں ہے۔ تاہم مسافر نے اسی بات پر زور دیا کہ پاسپورٹ پر لگی تصویر بھی میری ہی ہے۔ بعد ازاں مسافر کو ائیر پورٹ سکیورٹی کے حوالے کر دیا گیا جہاں افسران جانچ پڑتال کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ پاسپورٹ پر لگی تصویر اور سامنے کھڑا شخص دونوں الگ ہیں۔ جبکہ پاسپورٹ پر درج نام بھی مختلف تھے۔ مذکورہ مسافر نے متحدہ عرب امارات آنے کے لیے اپنے دوست کا پاسپورٹ اور ویزا استعمال کرنے کی کوشش کی۔ تاہم اس کے پیچھے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔