شام میں پائیدار جنگ بندی، دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ مقابلے اور شامی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی ضرورت ہے، ایران ،روس

جمعہ 25 مارچ 2016 11:43

تہران ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ نے شام میں پائیدار جنگ بندی، دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ مقابلے اور شامی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور میخائل بوگدانف نے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور شام کے بارے میں جنیوا مذاکرات کو مثبت قرار دیا۔

(جاری ہے)

دونوں فریقوں نے شام کی حاکمیت اعلیٰ اور داخلی خودمختاری پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے کی کوششوں کی تعریف کی اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں شامی عوام کے کردار پر زور دیا۔ ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ نے اسی طرح یمن کے بارے میں امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کی کوششوں سے وہاں جنگ بندی ہو جائے گی اور یمن کے عوام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد ملے گی۔ بات چیت میں دونوں رہنماوٴں نے یمن میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے اور یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات شروع ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :