افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ افغانستان میں امن پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے ضروری ہے:خواجہ آصف
میاں محمد ندیم جمعہ 25 مارچ 2016 11:36
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مارچ۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ افغانستان میں امن پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے ضروری ہے اور ضمن میں پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ایک غیرملکی نشریاتی ادارے سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے جو بھی کوشش کی جائے گی پاکستان ا سے خوش آئند سمجھتا ہے۔
افغانستان میں کوئی بھی اقدام جو امن کے لیے ہوتا ہے وہ اس خطے کے امن کے لیے ضروری ہے اور ہمارے لیے پاکستانیوں کے لیے بہت ضروری ہے کہ افغانستان میں امن ہو۔پاکستانی وزیر دفاع نے کہا کہ امن کے لیے اب اسلام آباد اور کابل دونوں یکسوئی سے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
اس سے پہلے بھی پاکستان اور افغانستان کا ایک مششرکہ مقصد امن کا قیام تھا اور اب یہ اور بھی یہ زیادہ ہے کہ امن قائم ہو اور دہشت گردی سے ہماری جان چھوٹ جائے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ افغان امن عمل کے لیے چار ملکی کوششوں میں پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کرے گاہم کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ہم پر امید ہیں کہ چار ملکوں کا جوعمل ہے جس میں امریکہ اور چین بھی شامل ہے وہ افغانستان میں امن کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔افغانستان میں امن و مصالحت اور طالبان عسکریت پسندوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے رواں سال جنوری سے اب تک پاکستان، افغانستان، چین اور امریکہ کے نمائندوں پر مشتمل چار ملکی گروپ کے چار اجلاس ہو چکے ہیں۔گزشتہ ماہ کے اواخر میں کابل میں ہونے والے اجلاس کے بعد رواں ماہ کے اوائل میں افغانستان حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان بات چیت کی توقع کی جا رہی تھی تاہم طالبان نے بعض پیشگی شرائط عائد کرتے ہوئے اس عمل میں شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا۔تاہم اس کے باوجود پاکستانی عہدیدار یہ کہتے رہے ہیں کہ طالبان اور افغان گروہوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے چار ملکی گروپ میں شامل ممالک اپنے اپنے طور پر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.