پوپ فرانسس نے اسلحہ سازوں کو برسلز حملوں کا ذمہ دار قرار دیا، مسلمانوں سمیت 12 افراد کے پاوں دھو کر بوسہ بھی دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 25 مارچ 2016 11:36

پوپ فرانسس نے اسلحہ سازوں کو برسلز حملوں کا ذمہ دار قرار دیا، مسلمانوں ..

ویٹی کن سٹی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مارچ۔2016ء) کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے برسلز حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسلحہ سازوں کو ان حملوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ایسٹر سے قبل اٹلی میں دعائیہ تقریب سے خطاب میں پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ مسلمان، عیسائی ، ہندو سب خدا کی مخلوق ہیں اور آپس میں بھائی ہیں، پوپ فرانسس نے مسلمانوں سمیت 12 افراد کے پاؤں مقدس پانی سے دھو کر ان پر بوسہ بھی دیا۔

(جاری ہے)

یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود افراد فرط جذبات سے آبدیدہ ہو گئے۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ ہم پرامن طریقے سے رہنا چاہتے ہیں لیکن دہشتگرد خون ریزی اور بے امنی چاہتے ہیں ۔ برسلز حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ دنیا میں اسلحہ بنانے والے بھی ان حملوں کے ذمہ دار ہیں ،بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں منگل کے روز ایئرپورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر حملے میں 31 افراد ہلاک اور ڈھائی سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔