بحرین کے نائب وزیراعظم شیخ علی بن خلیفہ الخلیفہ سے پاکستان کے سفیر جاوید ملک کی ملاقات،بحرین کے شاہ شیخ حامد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان کے عوام کو یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی مبارک باد دی،وزیراعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ اور ولی عہد شیخ سلمان بن حامد الخلیفہ نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا

جمعہ 25 مارچ 2016 10:58

مانامہ ۔ 24 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) بحرین کے شاہ شیخ حامد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان کے عوام کو یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی مبارک باد دی ہے۔ جمعرات کو بحرین کے نائب وزیراعظم شیخ علی بن خلیفہ الخلیفہ سے پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی بحرین اور پاکستان کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس سلسلہ میں جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق بحرین کے وزیراعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ اور ولی عہد شیخ سلمان بن حامد الخلیفہ نے بھی پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ بحرین کے وزیراعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے عوام محبت اور اخوت کے گہرے رشتوں میں منسلک ہیں۔