قازقستان حکومت نے سرکاری دفاتر میں سمارٹ فونز لانے پر پابندی لگا دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 25 مارچ 2016 01:45

قازقستان حکومت نے سرکاری دفاتر میں سمارٹ فونز لانے پر پابندی لگا دی

قازقستان کی حکومت نے دفتری عملے اور دفتروں میں آنے والے افراد پر سرکاری دفاتر میں سمارٹ فون لانے پر پابندی لگا دی ہے۔حکومت کا موقف ہے کہ سمارٹ فونز کی وجہ سے سرکاری دفاتر سے حساس کاغذات کے لیک ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)


حکومت کا کہنا ہے کہ 24مارچ سے سرکاری ملازمین دفاتر میں صرف ایسا فیچر فون استعمال کر سکتے ہیں، جس میں کیمرے اور انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہو۔
قازقستان میں حساس سرکاری کاغذات کے لیک ہونے کے واقعات میں بڑی حد تک اضافہ ہوگیاہے۔ حالیہ واقعات میں پرائیویٹائزیشن کے منصوبے اور چند دیگر اہم سرکاری کاغذات لیک ہو چکے ہیں۔