متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حصول کی شرائط میں اہم تبدیلی

muhammad ali محمد علی جمعہ 25 مارچ 2016 00:32

متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حصول کی شرائط میں اہم تبدیلی
دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2016ء) متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حصول کی شرائط میں اہم تبدیلی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت کی وزارت صحت کی جانب سے رہائشی ویزے کے حصول کے غیر ملکی افراد پر عائد شرائط میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

رہائشی ویزے کے حصول افراد پر میڈیکل ٹیسٹ کیلئے میڈیکل کارڈ کے ہونے کی لازمی پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے۔ جبکہ فٹنس سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر میڈیکل کارڈ اور میڈیکل انشورنس بھی حاصل کی جا سکے گی۔