صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال کے ایمرجنسی وارڈ کا اچانک معائنہ

مریض کے ڈائیلائسز میں تاخیر کی شکایت پر برہمی کا اظہا ر

جمعرات 24 مارچ 2016 22:53

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال کے ایمرجنسی وارڈ کا اچانک معائنہ کیا او رمریض کے ڈائیلائسز میں تاخیر کی شکایت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو علاج کی فوری سہولیتں فراہم کی جائیں اور ڈائیلائسز کے مریضوں کا ان کو دی جانیوالی تاریخ پر ہی علاج کیا جائے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عابد حسین بھٹی ‘ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فضل کریم ‘ای ڈی او زراعت رانا احمد منیر اور ایم ایس ڈاکٹر آفتاب اقبال رانا بھی موجو دتھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر زراعت نے ایمرجنسی وارڈ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا او رہدایت کی کہ مریضوں کے علاج معالجہ کے حوالہ سے انتظامی اور سروسز بارے معاملات ایک ہفتہ کے اندر ٹھیک کیے جائیں بصورت دیگر ذمہ دران کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ڈائیلاسز مشین کو آپریشنل کیا جائے ۔ڈاکٹر فرخ جاوید نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے

متعلقہ عنوان :