پاکستان کواسلام کے نام پرحاصل کیا گیا ہے اور اسلام ہی پیارے وطن کا مقدر بن کررہے گا ،رہنماء اہلسنت والجماعت

جمعرات 24 مارچ 2016 22:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مارچ۔2016ء ) اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان کواسلام کے نام پرحاصل کیا گیا ہے اور اسلام ہی پیارے وطن کا مقدر بن کررہے گا 23مارچ کی قرار داد پاکستان نے امت مسلمہ کیلئے نئی زندگی ترقی و خوشحالی اورآزادی حاصل کرنے کی بنیاد رکھی ان خیالات اظہار اہلسنت والجماعت ضلع پشین کے صدر مولانا محمد رمضان فاروقی‘ جنرل سیکرٹری مفتی سمیع اللہ حیدری ‘ترجمان مولانا عبدالوارث فاروقی ‘سرپرست مولانا نصیب اللہ آغا ‘مولانازین اللہ ودیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قرار داد پاکستان کوئی معمولی قرار داد نہیں تھی قرار دادیں تو آئے دن منظور ہوتی رہتی ہیں لیکن قرار داد پاکستان وہ قرار داد تھی جو کئی دہائیوں انتہائی کٹھن اورخون آلودسفرطے کرکے منظورہوئی ہم جس طرح محافظ ناموس صحابہ ہے اسی طرح محافظ پاکستان بھی ہے اگر پاکستان کے حکمرانوں کو اس ملک میں ترقی اور خوشحالی چاہئے ہو تو سیدنا صدیق اکبر جیسی طرز حکمرانی اپنائی جائے 22 جمادی الثانی یوم وفات خلیفہ بلافصل سیدناابوبکرصدیق  ضلع بھر میں عقیدت و احترام سے منائیں گے ابوبکر صدیق سب سے اول اسلام قبول کرنیوالے صحابی رسول اورمحافظ ختم نبوت ہے

متعلقہ عنوان :