آئیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں جاری،مزید 11 بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

جمعرات 24 مارچ 2016 22:49

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مارچ۔2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر رانا عبد الجبار خان کی خصوصی ہدایات پر آئیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں آئیسکو ریجن کے مختلف علاقوں سے مزید 11 بجلی چوروں کورنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئیسکو کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد سرکل کے علاقے ایف الیون سے ایک، مری سے دو، آئی نائن سے چاراور جی الیون سے دو، راولپنڈی سرکل کے علاقے ویسٹریج سے ایک اوراٹک سر کل کے علاقے پنڈی گھیب سے بھی ایک بجلی چور پکڑا گیا۔ واضح رہے کہ پکڑے جانے والے بجلی چور مین لائن سے ڈائریکٹ سپلائی، بوگس میٹر اور کنڈا سسٹم کے تحت بجلی چوری میں ملوث تھے ۔ بجلی چوروں کے خلاف نئے قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں قانونی کارروائی کیلئے درخواستیں دیدی گئی ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بجلی چوری کی اطلاع آئیسکو کی نئی ایس ایم ایس سروس روشنی8398 پر دیں اور بجلی چوری کے خلاف مہم میں آئیسکو کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :