واٹر بورڈ کے ڈیمالشن اسکواڈ نے کاروائی کرتے ہو ئے بلدیہ ٹاؤن میں 5 ہائیڈرنٹس مسمار کر دیئے

جمعرات 24 مارچ 2016 22:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید کی ہدایت پر واٹر بورڈ کے ڈیمالشن اسکواڈ نے کاروائی کرتے ہو ئے بلدیہ ٹاؤن میں 5 ہائیڈرنٹس مسمار کر دیئے ،بڑی تعداد میں پائپ جنریٹر اور دوسر ا سامان ضبط کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ کو اطلاع ملی تھی کہ داؤد گوٹھ،سیکٹر 12 بلدیہ ٹاؤن میں پانی چور مافیا نے چور ی سے کنکشنز لگا کر ہائیڈرنٹس کھول لئے ہیں،لہٰذا ا س سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے واٹر بورڈ اور متعلقہ افسران کے ساتھ اجلاس میں کاروائی کی ہدایت کی ،لہٰذا واٹر بورڈ کے افسران وا سٹاف نے سپرنٹنڈنگ انجینئر آصف قادری کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ریاض ابڑو،مختار کار بلدیہ اور علاقہ پولیس کی مدد سے دوبارہ قائم ہونے والے غیر قانونی 5 ہائیڈرنٹس گرادئے اور سامان پر قبضہ کر لیا ،پانی چوروں کے خلاف علاقہ پولیس اسٹیشن میں نئے قانون کے تحت FIR درج کرادی گئی جس کے تحت 10 سال قید ، 10 لاکھ جرمانہ اور جائیداد کی ضبطگی کی سزا دی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :