پاکستان کب واپس آوں گا، اس حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا: پرویز مشرف

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 مارچ 2016 22:43

پاکستان کب واپس آوں گا، اس حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا: پرویز ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2016ء) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ ملک واپسی کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کی جانب سے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ دبئی سیاسی سرگرمیاں کیلئے نہیں بلکہ اپنے علاج کیلئے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دبئی میں اپنی پارٹی کا کوئی اجلاس طلب نہیں کیا ہے۔ وہ علاج کیلئے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دینے پر وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے شکر گزار ہین۔ پرویز مشرف نے ملک واپسی کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں بتا سکتے کہ کب پاکستان واپس جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :