Live Updates

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف اور کلثوم نواز پر ویلتھ ٹیکس اور انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر عائد ایک کروڑ 64لاکھ روپے کا جرمانہ کالعدم قرار دیدیا

جمعرات 24 مارچ 2016 22:27

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف اور کلثوم نواز پر ویلتھ ٹیکس اور انکم ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور خاتون اول بیگم کلثوم نواز پر ویلتھ ٹیکس اور انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر عائد ایک کروڑ 64لاکھ روپے کا جرمانہ کالعدم قرار دیدیا۔جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور بیگم کلثوم نواز کی جانب سے طارق عزیز ایڈووکیٹ پیش ہوئے جنہوں نے موقف اپنایا کہ شہباز شریف اور کلثوم نواز ویلتھ اور انکم ٹیکس بروقت ادا کرتے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

1995سے 99ء تک بھجوائے گئے ٹیکس کیخلاف کمشنر کو اپیلیں دائر کیں ۔ اپیل کے فیصلے تک جرمانہ عائد نہیں کیا جا سکتا ۔ویلتھ ٹیکس کی مد میں 32،32لاکھ جبکہ انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 50،50لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جو غیر قانونی ہے ۔ محکمے کے لیگل ایڈوائزار نے موقف اپنایا کہ جرمانہ قانون کے مطابق عائد کیا گیا ۔ فاضل عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف اور کلثوم نواز پر عائد کیا گیا ایک کروڑ 64لاکھ روپے کا جرمانہ کالعدم قرار دیدیا ۔ جرمانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست 2002ء میں دائر کی گئی تھی ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات