بجلی کی قیمت میں 3روپے 63پیسے فی یونٹ کمی کیلئے نیپرا کو درخواست

جمعرات 24 مارچ 2016 21:27

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء ) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 3روپے 63پیسے فی یونٹ کمی کیلئے نیپرا کو درخواست دیدی۔

(جاری ہے)

نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے درخواست میں کہا ہے کہ قیمت کم کرنے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ فروری میں بجلی کی پیداواری لاگت 3روپے 62پیسے فی یونٹ رہی۔ صارفین سے فروری کے بلوں میں 7روپے 26پیسے فی یونٹ وصولی ہوئی۔ سی سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 29مارچ کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :