لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کرپشن کیسز کے بعد خیبرٹیچنگ ہسپتال میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

جمعرات 24 مارچ 2016 21:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کرپشن کیسز کے بعد خیبرٹیچنگ ہسپتال میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہواہے ،محکمہ اینٹی کرپشن نے ہسپتال میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کردی محکمہ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق محکمہ نے خیبرٹیچنگ ہسپتال میں سرکاری فنڈمیں خردبرد اور ادویات کی خریداری میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے شواہد ملے ہیں، زرائع کے مطابق ہسپتال کے اعلی عہدوں پر فائزافسران مبینہ کرپشن میں ملوث ہیں ،محکمہ اینٹی کرپشن ایک ماہ میں مبینہ کرپشن کی انکوائری مکمل کریگی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ اینٹی کرپشن نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کی تحقیقات شروع کررکھی تھی جس میں اب تک ہسپتال کے دو ملامین کوبھی گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :