ہائیکورٹ کا14سالہ مسیحی لڑکی کو بازیاب کرا نے کا حکم

جمعرات 24 مارچ 2016 21:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے 14سالہ مسیحی لڑکی کو بازیاب کرا نے کا حکم دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب اور کیپٹل سٹی پولیس چیف لاہورسے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 29مارچ تک ملتوی کر دی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار طارق شمیم نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزارطالب مسیح نے موقف اپنایا کہ اس کی 14سالہ بیٹی کو نامعلوم افراد نے اغواء کر رکھا ہے مگر پولیس اسکی بازیابی کے لئے عملی طور پر کوئی پیشرفت نہیں کر رہی ۔

فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو اس سلسلہ میں احکامات صادر کئے جائیں۔فاضل عدالت نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کونوٹس جاری کرتے ہوئے بچی کوبازیاب کرا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 29مارچ تک ملتوی کرتے دی ۔

متعلقہ عنوان :