مسکان کی نئی ویڈیو"چنا" کی لاؤنچ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 24 مارچ 2016 20:46

مسکان کی نئی ویڈیو"چنا" کی لاؤنچ

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 24 مارچ۔2015ء) معروف گلوکارہ مسکان جے نے اپنی نئی ویڈیو سونگ"چنا" کی لاؤنچ کر دی ہے اور بتایا ہے کہ ہے یہ سونگ ان کا پانچواں ویڈیوسونگ ہے جس میں اپنے ساتھی کے کھو جانے پر ہونے والے دکھ کو ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں مسکان نے بتایاکہ اس گانے کی ڈائریکشن اورکمپوزنگ انھوں نے خود کی ہے جس میں ان کے ساتھ ماڈلنگ رانابوبی اور صوبیہ شیخ نے کی ہے جبکہ علی شعیب نے اس کی پروڈکشن کی ہے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے مداحوں کو ان کی یہ کاوش بہت پسند آئے گی جس سے ان کا حوصلہ مزید بڑھے گا جس سے وہ مستقبل میں مزید بہتر کام کرنے سکیں گی۔