مسجدالحرام میں سائبر سیکورٹی کنٹرول سسٹم پرغور
جمعرات 24 مارچ 2016 20:10
مکہ مکر مہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مارچ۔2016ء )حرمین شریفین کے نگراں ادارے نے مسجدالحرام میں روز مرہ کی بنیاد پر سیکیورٹی چیکنگ کے لیے سائبر سیکورٹی کنٹرول سسٹم نصب کرنے پر غور شروع کیا ہے۔ یہ سسٹم مسجد الحرام کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر نصب کیا جائے گا تاکہ زائرین کی آمد ورفت کو آسان بنانے کے ساتھ رش کو کم سے کم کیا جا سکے اور عملے کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں بھی سہولت رہے۔
مسجد الحرام میں سائبر سیکورٹی کنٹرول سسٹم چھ اہم زاویوں سے کام کرے گا۔حرمین شریفین کے مشاورتی بورڈ کے چیئرمین محمد العساف نے بتایا کہ مسجدحرام میں سائبر سیکورٹی چیکنگ سسٹم لگائے جانے سے قواعدو ضوابط کی خلاف ورزیوں میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ مسجد الحرام میں آنے والے نمازیوں بالخصوص حج اور عمرہ کے ایام میں حجاج ومعتمرین کی خدمت اور ملازمین کی سہولت کے لیے جدید سائنسی طریقہ کار اپنایا جائے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.