وزیر داخلہ کی ہدایت پر نجی ائیر لائن کو 3 ماہ میں 90 لاکھ روپے کا جرمانہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 مارچ 2016 19:17

وزیر داخلہ کی ہدایت پر نجی ائیر لائن کو 3 ماہ میں 90 لاکھ روپے کا جرمانہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2016ء)وزیر داخلہ کی ہدایت پر نجی ائیر لائن کو 3 ماہ میں 90 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے دی جانے والی سخت ہدایت پر نجی ائیر لائن کو 3 ماہ میں 90 لاکھ روپے کا جرمانہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ائیر لائن کو یہ جرمانہ قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر کیا گیا۔ مذکورہ نجی ائیرلائن کی جانب سے غیر ملکیوں کو بغیر ویزے کے پاکستان لایا گیا تھا۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ ویزہ قوائد و ضوابط پر سختی سے عمل کروایا جائے۔