نیوزکاسٹرز، اینکرز اور رپورٹرز فرض کی ادائیگی میں اپنے لہجےکو دھیما رکھیں: پیمرا کی ایڈوائس

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 مارچ 2016 19:07

نیوزکاسٹرز، اینکرز اور رپورٹرز فرض کی ادائیگی میں اپنے لہجےکو دھیما ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2016ء) پیمرا کی جانب سے ایڈوائس جاری کی گئی ہے کہ نیوزکاسٹرز، اینکرز اور رپورٹرز فرض کی ادائیگی میں اپنے لہجےکو دھیما رکھیں۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے میڈیا ہاوسز، رپورٹرز، اینکرز، پرڈیوسرز اور کیمرہ مینز کیلیے ایڈوائس جاری کی گئی ہے۔ ایڈوائس میں کہا گیا ہے کہ نیوزکاسٹرز، اینکرز اور رپورٹرز فرض کی ادائیگی میں اپنے لہجے کو دھیما رکھیں۔

اعصاب، لہجے اور الفاظ پر قابو رکھیں اور واقعات کی حقیقت پسندانہ عکاسی کریں۔

(جاری ہے)

بلا تعطل کوریج میں لہجے کو دھیما رکھا جائے جبکہ غیرمصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ غیرضروری ہیجان خیزی اور آواز بلند کرکے بات کرنے سے اجتناب کیا جائے۔ فوٹیج لوپ میں اور بیک گرؤانڈ میں میوزک لگا کر چلانے سے منفی اثر پڑتا ہے۔ اگر کوئی فوٹیج نئی ہو تو اس پر تازہ ترین لکھا جائے۔ اگر فوٹیج دوبارہ دکھانا ہوں تو اس پر فائل لکھا جائے۔ ایسی کوریج سے گریزکیا جائے جس سے فرقہ ورانہ ہم آہنگی متاثر ہو۔ حادثوں ،تشدد کے واقعات کی کوریج میں سماج دشمن رویہ کو فروغ نہ دیا جائے۔ ایڈوائس برسلز حملوں پر پاکستانی میڈیا پر چلنے والی میراتھون ٹرانسمیشن پر جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :