سکھر،روہڑی کی شیخ برادری کی خواتین اور بچوں کا پولیس کی زیا دتیوں کے خلاف مظاہرہ

جمعرات 24 مارچ 2016 18:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مارچ۔2016ء) روہڑی کی شیخ برادری کی خواتین اور بچوں کا پولیس کی زیا دتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روہڑی کے قریبی گا ؤں اروڑ کی مکین شیخ برادری کی خواتین اور بچوں نے سکھرپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے با زی کی اس مو قع پر خواتین نے بتا یا کہ علا قہ کی پو لیس نے ان کا جینا حرام کردیا ہے آئے دن پو لیس ان کے گھرپراس طرح چھا پے ما رتی ہے جیسے کہ وہ جرائم پیشہ ہوں وہ شریف لو گ ہیں مگر اس کے با وجود پو لیس کی زیا دتیاں جا ری ہیں انہوں نے بتا یا کہ پو لیس نے گذشتہ روز بھی ان کے گھر پر چڑھا ئی کی اور دو افراد کو بلا جواز گرفتار کر کے لے گئی جن کی رہا ئی کے لیے رقم طلب کی جا رہی ہے اور نہ دینے کی صورت میں ان کو مقابلہ دکھا کر مارنے کی دہمکی دی جا رہی ہے انہوں نے پو لیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ پولیس کی ان زیا دتیوں کا فوری طور پر نو ٹس لے اور ان کے گرفتا ر افراد کو رہا کیا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :