سکھر میں بھی ہندو برادری نے ہو لی منا ئی ، ایک دوسرے پر رنگوں کی برسات

مٹھائی اورتحائف بھی دیئے گئے

جمعرات 24 مارچ 2016 18:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مارچ۔2016ء) ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی ہندو برادری نے ہو لی منا ئی، ایک دوسرے پر رنگوں کی برسات ، ایک دوسرے کو مٹھائی اورتحائف بھی دیئے تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سکھر کی ہندو برادری نے اپنا ہو لی کا دن منا یا اس دن ہندو برادری کے لو گوں نے ایک دوسرے پرلال ، پیکے ، نیلے ہر ے اور دیگر رنگوں کی برسات کر کے ایک دوسرے کو رنگوں میں نہلا دیا جبکہ ہو لی کے موقع پر خو شی کے اظہار کے لیے ایک دوسرے کو مٹھا ئیاں اور دیگر تحائف بھی دیئے ہندو برادری کے افراد کا کہنا تھا کہ یہ خوشی کا تہوار ہے اور اہم ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر خو شی کا اظہار کر تے ہیں ہو لی کے موقع پر مختلف مندروں میں تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا ۔