زاہد حامد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لائے جانے والے بلز پر اتفاق رائے کیلئے قائمہ بلز کمیٹی کے چیئرمین منتخب

جمعرات 24 مارچ 2016 17:38

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مارچ۔2016ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لائے جانے والے بلز پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے قائمہ بلز کمیٹی کا چیئرمین زاہد حامد کو منتخب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بلز کمیٹی کا پہلا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین نوید قمر، اسد عمر، انجینئر خرم دستگیر خان، ڈاکٹر فاروق ستار، مشاہد اللہ خان، رانا محمد افضل، زاہد حامد نے شرکت کی۔

اس موقع پر کمیٹی نے مشترکہ طور پر زاہد حامد کو بلز کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا۔ واضح رہے کہ یہ کمیٹی 7 مختلف ایسے بلز جو قومی اسمبلی پارلیمنٹ میں سے کسی ایک ایوان سے منظور ہونے کے 90 روز کے اندر اندر دوسرے سے منظور نہ ہو سکے تھیپر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے پا رلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بنائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :