اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا حکومت کی جانب سے ایران سے تجارت بڑھانے کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار

جمعرات 24 مارچ 2016 17:37

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مارچ۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے حکومت کی جانب سے ایران سے تجارت بڑھانے کی کوششوں پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے آزادانہ تجارت کا معاہدہ موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہو گی۔ ایران سے گیس درامد کرنے کیلئے بین الاقوامی ڈپلومیسی سمیت ہر ممکن کوشش کی جائے تاکہ پاکستان کی توانائی مارکیٹ میں انقلاب لایا جا سکے۔

انہوں نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پائپ لائن منصوبہ پابندیوں کی زد میں ہے اسلئے توانائی کے نئے معاہدوں پر غوراوردیگر شعبوں میں تجارت بڑھانے کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں سے قبل دونوں ممالک کے مابین ایک ارب ڈالر تک کی تجارت ہوئی ہے جسے بہتر بنانے کیلئے جلد از جلدبینکنگ چینل کھولنے ،آمد و رفت کے زرائع بہتر بنانے کے ساتھ دیگر اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ کوسٹل ریفائنری کے منصوبہ اور سرحدی علاقوں کیلئے سستے ایرانی سیمنٹ اور ٹائلز وغیرہ کی درامد پر بھی غور کیا جائے۔

(جاری ہے)

شاہد رشید بٹ نے کہا کہ ایران سے تجارت بڑھنے کے پاکستان کی مقامی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بھی سہارا ملے گا ۔اقتصادی راہداری منصوبہ میں ایران کی شرکت سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا جبکہ ایرانی کمپنیاں پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر سکیں گیا۔

متعلقہ عنوان :