پا نی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ،الخدمت شعبے میں بھرپورکام رہی ہے ،اعجاز اللہ خان

معیاری پا نی کی فراہمی کیلئے فنی امور کا خیال رکھنا ہو گا ،سید محسن وراشد قریشی کاواٹر فلٹریشن پلا نٹس آپر یٹرز کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب

جمعرات 24 مارچ 2016 17:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء)اسسٹنٹ سیکر یٹری الخدمت فاوٴنڈیشن پا کستان اعجازاللہ خان نے کہا ہے کہ پا نی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ،یہ زندگی کا اہم ترین جزہے ،الخدمت لو گوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے بھر پور کام کر رہی ہے ،الخدمت رضا کاروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ الخدمت کا کام اور پیغام لو گوں تک پہنچانے میں کو ئی کسر نہ اٹھا رکھیں اور لوگوں کی خدمت کیلئے اپنی صلا حیتیں صرف کریں ،یہ بات انہوں نے جمعرات کو سب آفس کراچی میں الخدمت فاوٴنڈیشن کے تحت ہفتہ پانی کے سلسلے میں واٹر فلٹریشن پلانٹس آپریٹرزکیلئے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر تے ہوئے کہی ،اس موقع پرآئی ٹی کنسلٹنٹ سہیل بلخی نے کسٹمرکیئر ،سید محسن نے ٹیکنیکل نالج اور راشد قریشی نے سیرت وکردار پر لیکچر دیا ۔

(جاری ہے)

اعجاز اللہ خان نے کہا کہ پلا نٹس آپریٹرز اپنے کام کو ذمہ داری سے انجام دیں ،آئی ٹی کنسلٹنٹ سہیل بلخی نے پلا نٹس آپریٹرزکیلئے صارفین سے ڈیلنگ کے 7رہنما اصول تفصیلی طور پر بیان کیے ۔انہوں نے کہا کہ عمدہ اخلاق ،ہمدردی اور آگہی کی فراہمی اچھے پلانٹ آپریٹر کے اوصاف میں شامل ہے ،پانی کی عدم دستیابی،بجلی کی بندش ،یا پلانٹ میں فنی خرابی کی صورت میں آپریٹر میں ان مسائل سے خود نمٹنے کی صلا حیت ہو نی چاہیے ،راشد قریشی نے سیرت وکرادر کے موضوع پرلیکچر دیا اور احادیث مبارکہ کی روشی میں اس کی وضا حت کی ۔

محسن علی نے پلانٹس آپریٹرزکو واٹر فلٹریشن پلانٹ کے سسٹم ، پرزہ جات ، پلا نٹس میں ہو نے والی فنی خرابی اور پانی کے معیار سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کیں ۔انہوں نے کہا کہ پانی زندگی کا لازمی جز ہے ،انسان کا جسم بھی پانی کی وجہ سے تخلیق ہوا ہے ،صاف ستھرے پانی سے انسان کا جسم فعال رہتا ہے جبکہ آلودہ پانی بیماریوں کی جڑ ہے، لوگوں کو معیاری پا نی فراہم کر نے کیلئے پلا نٹس آپریٹر کو پلانٹ کو چلا نے کیلئے تمام ضروری فنی امور کا خیال رکھنا ہو گا اور اس میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا ۔ورکشاپ میں بہترین کارکردگی کے حامل پلانٹ آپریٹرزعلی سلیم اور ہشام مرزا کو شیلڈ زاورتمام شرکا آپریٹرزمیں اسنا دتقسیم پیش کی گئیں ۔