بولان، سردار خان رندکی ہندوبرادری کو ہولی کی مبارک باد

جمعرات 24 مارچ 2016 17:27

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) ہندووٴں کا مذہبی تہوار ہولی جوش جزبے کے ساتھ منایا۔ڈھاڈر میں ہندو برادری کی جانب سے پروقار تقریب کا اہتمام مہمان خاص چئیرمین ضلع کونسل کچھی سردارزادہ میرسردارخان رند تھے۔ہندوبرادری کو دل کی گہرائیوں سے ہولی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں خوشیاں بانٹنا ہی انسانیت کا معراج ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہندو برادری ڈھاڈر کی جانب میں ''نیا ڈھاڈر ینگ اتحادپینل''کے زیر اہتمام ہندو وٴں کی مذہبی تہوار ہولی بھرپور جوش جزبے کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر ڈھاڈر میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خاص چئیرمین ضلع کونسل کچھی سردار زادہ میرسردار خان رند تھے اس موقع پر چئیر مین میونسپل کمیٹی ڈھاڈر سید محمد علی شاہ،ہندو پنچایئت کے رہنماوٴں ،سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

تقریب میں سردار خان نے کیک کاٹا اس موقع پر ہندو برادری کے نوجوانوں نے دھول کی تھاپ پر رقص کیا جس میں بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی اور ایک دوسرے کو مختلف رنگوں سے ہولی خوشی سے منایا تقریب سے چئیرمین ضلع کونسل کچھی سردار زادہ میر سردار خان رند ،چیرمین میونسپل کمیٹی ڈھاڈر سید محمد علی شاہ،اشوک مہتانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہولی کی مختلف رنگ ا س بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ انسان کی زندگی میں رنگوں کی بہت اہمیت ہے اور رنگ ہی خوشی کی علامت ہیں انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی مذہبی تہواروں میں بھرپور شرکت کرنا اور خوشیاں بانٹنا ہی انسانیت کی معراج ہے اور ہمیں خوشیاں محدود نہیں بلکہ شئیر کرنا چاہیئے ہولی کے موقع پر انہوں نے اپنے پیغام میں ہندو برادری کو مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :