راجہ مقصود حسین راولپنڈی کے ڈپٹی میئر شپ کے فیورٹ امیدوار قرا ر

بلدیاتی نمائندوں کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی

جمعرات 24 مارچ 2016 17:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) چیئرمین یونین کونسل8 فوجی کالونی پیردوہائی راولپنڈی راجہ مقصود حسین راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر شپ کے فیورٹ امیدوار قرا ر دے دیئے گئے۔

(جاری ہے)

نو منتخب بلدیاتی نمائندوں نے راجہ مقصود کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور فعال بلدیاتی راہنما کے طور پر ان کی اعلی کارکردگی اور پارٹی و حلقے میں عوامی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے انہیں ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وہ اہلیان راولپنڈی کے مسائل کے حل میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔

بلدیاتی نمائندوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام کی بحالی وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی عظیم کارنامہ ہے جس سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں گے اور عوامی کے بنیادی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔