جان ابراہم جلد چھوٹی سکرین پر نظر آئیں گے

جمعرات 24 مارچ 2016 13:49

جان ابراہم جلد چھوٹی سکرین پر نظر آئیں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مارچ۔2016ء) بولی ووڈ اداکار جان ابراہم آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”راکی ہینڈسم “کی تشھیر میں مصروف ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار جلد اپنی ایکشن سے بھرپورفلم کی تشھیر کے سلسلے میں ساودھان انڈیا میں میزبانی کے فرائض سر انجام دیتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے ساودھان انڈیابھارتی ٹیلی ویڑن چینل لائف اوکے پر نشر کی جانے والی سیریز ہے جس میں خواتین کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔

اداکار کی میزبانی میں نشر کی جانے والی کہانی کا پلاٹ بڑی حد تک انکی نئی آنے والی فلم ”راکی ہینڈسم “کے حوالے سے تیار کیا جائے گا۔ یاد رہے جان ابراہم کی فلم کی کہا نی بھی سات سالہ بچی کے اغوا ء کے گرد گھومتی ہے۔ راکی ہینڈسم میں اکشے کما ر کے ہمراہ اداکارہ شروتی ہاسن مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ساودھان انڈیا کی جان ابراہم کی میزبانی کے ساتھ تیار کی جانے والی سٹوری جمعرا ت کی شب نشر کی جائے گی