گلیمرس اداکارہ ریٹا گیم 88برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئیں

جمعرات 24 مارچ 2016 13:49

گلیمرس اداکارہ ریٹا گیم 88برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئیں

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مارچ۔2016ء) ہالی ووڈ ڈائریکٹرسڈنی لومٹ کی پہلی بیوی اداکارہ ریٹا گیم منگل کے روز88برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق اداکارہ کا انتقال کیڈر سینا میڈیکل سینٹر میں سانس کی تکلیف کی وجہ سے ہوا۔اداکارہ نے فنی سفر کے دوران ”سعدیہ“، ”سائن آف دی پیگن“اور ”کنگ آف کنگز“جیسی شہرہ آفاق فلموں میں شاندا ر اداکاری کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

گیم2 اپریل 1927ء میں پیدا ہوئیں او ر امریکی شہر نیویارک میں جوانی کی دہلیز پر پیر رکھا۔ انھوں 1946ء میں پہلی مرتبہ براڈ وے میں ”اے فلیگ از بورن “ سے اداکاری کا آغاز کیا تاہم انکی ڈیبیو فلم ”دی تھیف“1952ء میں نمائش کیلئے پیش کی گئی۔اداکارہ 1949ء میں معروف ہالی ووڈ دائریکٹر سڈنی لومٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ جوڑا چند برس ایک ساتھ گزارنے کے بعد 1955ء میں جدا ہو گیا۔ دوسری مرتبہ اداکارہ نے 1956ء میں تھامس گینز برگ سے شادی کی جو 1963ء میں اپنے اختتام کو پہنچ گئی