پیٹر اینڈری اور کیٹی پرائس کے درمیان حائل دوری ختم ہو گئی

جمعرات 24 مارچ 2016 13:40

پیٹر اینڈری اور کیٹی پرائس کے درمیان حائل دوری ختم ہو گئی

لا س اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مارچ۔2016ء) ہالی ووڈ گلوکار پیٹر اینڈری کا کہنا ہے کہ وہ سابق اہلیہ ماڈل کیٹی پرائس سے ایک مرتبہ پھر سے مل کر بے حد خوش ہیں۔واضح رہے جوڑے کے درمیان 2009ء میں ڈرامائی انداز میں لفظوں کی جنگ چھڑی اور دونوں الگ ہوگئے۔

(جاری ہے)

مرر ڈاٹ کو ڈاٹ یوکے کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کیٹی پرائس نے اپنے حالیہ شوہرکیرن ہیلر جبکہ اینڈری نے اپنی حالیہ اہلیہ ایملی کے ہمراہ ایک دوسرے سے ملاقات کی۔

اینڈری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں پرائس سے ایک مرتبہ پھر سے ملنے کی بے انتہا خوشی ہے۔انکا کہنا تھا جب پرائس کیرن کے ساتھ ان کی فیملی سے ملاقات کیلئے آئیں تو انھیں بہت خوشی ہوئی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وہ دونوں اپنے گزشتہ تمام اختلافات کو بھلا کر ایک دوسرے سے ملے ہیں اور آئندہ بھی ملتے رہیں گے

متعلقہ عنوان :