شاہ رخ خان امیتابھ بچن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اب کمنٹری بھی کریں گے

جمعرات 24 مارچ 2016 13:40

شاہ رخ خان امیتابھ بچن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اب کمنٹری بھی کریں گے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مارچ۔2016ء) اگرچہ بولی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان لاتعداد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں تاہم وہ بولی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کی پیروی کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔امیتابھ بچن کی کسی فلم کے سیکیوئیل میں اداکاری ہو یا کسی برانڈ کی تشھیر شاہ رخ خان ہمیشہ میگا سٹار کے نقش قدم پر چلتے نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اب امیتابھ بچن کی دیکھا دیکھی کرکٹ میچ کی کمنٹری بھی کریں گے۔واضح رہے امیتابھ بچن گزشتہ برس ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں کمنٹیٹر کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر سٹار رواں سال ممبئی کے ایک نجی ٹیلی ویڑن چینل جو ہندی میں کمنٹری نشرکرتا ہے پر کمنٹیٹر کے فرائض نبھاتے نظر آئیں گے۔یاد رہے رہے 50سالہ اداکار آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”رئیس “ کی شوٹنگ میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ہمراہ مصروف ہیں۔ شاہ رخ خان کی رئیس رواں سال عید کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :